بھارت مسئلہ کشمیر اور آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ایوان بالا میں اظہار خیال
پیر 16 جنوری 2017 18:12
(جاری ہے)
بھارت نے تیس نومبر 2016ء تک 325 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں ان میں سے 290 کنٹرول لائن پر کی ہیں۔
باقی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ سے 45 سویلین شہید اور 138 زخمی ہوئے۔ بھارت نے کشمیر میں جاری تحریک سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے یہ کیا ہے۔ بھارت چاہتا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک کا پاکستان سے تعلق جوڑا جائے‘ کشمیر میں جاری تحریک کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے۔ ہم اس کی سفارتی‘ اخلاقی‘ سیاسی حمایت کرتے ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کی تحریک اپنی منزل کو پہنچے گی۔ 1989ء میں بھی بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا لیکن عالمی برادری اور نہ ہی بھارتی عوام اب بھارت کے جھانسے میں آئیں گے۔ بھارت پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات نہیں چاہتا۔ اپنے اندرونی حالات اور سیاسی ضرورتوں کے تحت وہ کشیدگی رکھنا چاہتا ہے۔ وہاں دو ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ موجودہ بھارتی حکومت کی پالیسیاں ان کی عوام میں غیر مقبول ہیں۔ اپنی عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ڈرامے کرتے رہتے ہیں۔ گولہ باری‘ فائرنگ کے واقعات اور سرجیکل سٹرائیک بھی اسی طرح کا ڈرامہ تھا۔ ہماری افواج بھارتی جارحیت کا پورا پورا جواب دیتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے جس طرح دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے اس کو عالمی برادری بھی سراہتی ہے۔ 16/16 ممالک کی افواج دہشتگردی کے خلاف ڈیڑھ دہائی سے افغانستان میں جنگ لڑ رہی ہیں لیکن وہاں صورتحال بہتر نہیں ہو سکی۔ اب وہاں طالبان کے ساتھ داعش بھی زور پکڑ رہی ہے۔ پاکستانی افواج نے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کردیا ہے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ بھارت دنیا کی توجہ اس سے ہٹانا چاہتا ہے۔ بھارت کی طرف سے مشرقی سرحدوں پر جارحیت کے باوجود ضرب عضب میں ہم نے کہیں بھی جھول نہیں آنے دی۔ بھارتی جارحیت اور گولہ باری میں کمی ہوئی ہے۔ ہم نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور فائرنگ کا معاملہ ہر سطح پر اٹھایا ہے۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو بھی آگاہ کیا ہے اور وہ اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔ بھارت نے پہلے بھی جعلی سرجیکل سرائیک کا ڈرامہ اپنی عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے کیا تھا اگر وہ دوبارہ کوئی ڈرامہ رچانا چاہتے ہیں ضرور رچائیں لیکن اگر واقعی ایسی کوئی کوشش کی تو ایسا جواب دیں گے کہ جعلی سرجیکل سٹرائیک بھارت کرنا بھی بھول جائے گا۔ یہ ایوان چاہے تو ان کیمرہ بریفنگ بھی دینے کو تیار ہوں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.