دوسرا آل سندھ محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ،پاک پی ڈبلیو ڈی نے سیمی فائنل میں جگہ مستحکم کرلی

پیر 16 جنوری 2017 18:15

دوسرا آل سندھ محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ،پاک پی ڈبلیو ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) احسان شوٹنگ بال کلب ٹنڈو الہیار کے زیر اہتمام سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سلطان آباد ضلع ٹنڈو الہیار میں جاری دوسرا آل سندھ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل ،کھیلے گئے کوارٹر فائنل معرکے میں پاک پی ڈبلیو ڈی نے ٹورنامنٹ کی مضبوط میزبان ٹیم احسان شوٹنگ بال کلب ٹنڈو لہیار کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پاک پی ڈبلیو ڈی نے میزبان احسان شوٹنگ بال کلب کو 16-06 اور 16-04 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میچ کے دیگر مقابلوں میں قاضی شوٹنگ بال کلب خیر پور نے شہباز شوٹنگ بال کلب سکھر کو 16-11،8-16 اور 16-12 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں بخاری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد نے الحبیب شوٹنگ بال کلب جامشورو کو 16-09 اور 16-13 سے مات دے دی جبکہ الرحمن شوٹنگ بال کلب ٹنڈو الہیار نے ینگ اسٹار شوٹنگ بال کلب کراچی کو 16-10 اور 16-14 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چاروں کوارٹر فائنل میچوں میں ریفریز کے فرائض حبیب اللہ خشک، حاجی ہدایت، محمد عامر اور قربان علی نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے خازن اعجاز احمد نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :