سری لنکا میں دوسری پاکستان سنگل کنٹری نمائش شروع اختتام پذیرہوگئی

نمائش میں انجینئرنگ مصنوعات، آٹو پارٹس، ایگرو پروڈکٹس، ٹیکسٹائل اینڈ کلاتھنگ سمیت 156کمپنیوں نے شرکت کی

پیر 16 جنوری 2017 18:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان کی سری لنکا میں دوسری سنگل کنٹری نمائش اختتام پذیرہوگئی ہے۔ نمائش ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی، یہ سری لنکا میں پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی نمائش تھی۔ نمائش میں انجینئرنگ مصنوعات، آٹو پارٹس، ایگرو پروڈکٹس، ٹیکسٹائل اینڈ کلاتھنگ، ڈیزائنر ویئر، دستکاری و روایتی ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز، کٹلری، فرنیچر، قالین، ماربل و خدمات سے متعلق بڑی پاکستانی کمپنیاں اور مینوفیکچررزنے شرکت کی۔

پاکستانی ہائی کمشنرمیجرجنرل(ر)سید شکیل حسین نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر اپنے بیان میں کہاکہ اس سال نمائش اس حوالے سے بھی منفرد رہی کہ یہ پاکستان کے اندر یا بیرون ملک منعقد ہونے والی سب سے بڑی نمائش تھی، جس میں 156 کمپنیوں نے شرکت کی جو پاکستانی اور سری لنکن کاروبار کی جانب سے مثبت ردعمل کی عکاسی ہے، ایسے ایونٹس سری لنکن کاروباری برادری کے لئے پاکستانی کاروباری اداروں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز کے ذریعے رابطے کرنے کا بہترین موقع ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی پیک منصوبوں کے تحت سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستانی معاشی ترقی کی رفتار 2 سال کے اندر 5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ جائیگی، سری لنکن حکومت کو اپنی مصنوعات اور خدمات پاکستان میں پیش کرنے ک لئے مواقع ڈھونڈنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :