سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کو بازیاب نہ کرانے پر اظہار برہمی ،سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر سے جواب طلب

پیر 16 جنوری 2017 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے کئی ماہ سے لاپتہ شہریوں کو بازیاب نہ کرانے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ،ڈی جی رینجرز اور متعلقہ تھانوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق 4نئی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کئی ماہ سے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر شدید ظہار کرتے ہوئے سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ،ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ متعلقہ تھانوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورمتعلقہ فریقین کو 2فروری تک تحریر ی جواب بھی داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :