وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر پانامہ کیس میں حکومت کیلئے گلے کی ہڈی بنی ہوئی ہے ‘ لوٹی قومی دولت ملک میں واپس لائی جائے ‘ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی میڈیا سے بات چیت

پیر 16 جنوری 2017 18:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر پانامہ کیس میں حکومت کے لئے گلے کی ہڈی بنی ہوئی ہے ‘ لوٹی ہوئی قومی دولت ملک میں واپس لائی جائے ‘ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے افغانستان سے تعلقات بہتر کرنے کی با رہا کوششیں کی گئیں تاہم ادھر سے مثبت جواب نہیں آیا۔ دونوں اسلامی پڑوسی ملک ہیں۔ پاکستان افغان تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ساری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں صرف پاکستان میں عوام پر مہنگائی اور پٹرول بم گرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر پانامہ کیس میں حکومت کیلئے گلے کی ہڈی بنی ہے۔ (ن) لیگ کے وکیل نے کوشش کی وزیر اعظم کی پارلیمنٹ کی تقریر کو عدالت نہ دیکھے لیکن عدالت کی طرف سے کہا گیا کہ دسے ریفرنس کے طور پر کلب کیاجا سکتا ہے۔ اس پر حکومت پھنس گئی ہے۔ وزیر اعظم اور دیگر لوگوں کی باہر پڑی دولت ملک لائیں تاکہ ہمارا ملک خوشحال ہو سکے ۔ قومی دولت لوٹنے والا کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ …(رانا+ار)