(ن) لیگ کی حکومت غربت مکائو کے بجائے غریب مکائو ایجنڈے پر عمل پیرا ہے‘ اعجاز احمد چوہدری

پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ حکومت کی طرف سے غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے

پیر 16 جنوری 2017 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت غربت مکائو کے بجائے غریب مکائو ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ حکومت کی طرف سے غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نا اہل حکمران پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیں پہلے ہی غریب عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریب عوام پر کسی خودکش حملے سے کم نہیں ہوگا اس اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ شریف بردادران نے غریبوں پر ٹیکسوں کی بھرمار کر رکھی اور خود قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں ،(ن) لیگ کی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گر ا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف برداران پاکستانی قوم پر کسی عذاب سے کم نہیںہیں، پانامہ چورحکمرانوں نے ملک کو بحرانوں سے نہ نکالنے اور عوام کو ریلیف نہ دینے کی قسم کھا رکھی ہے،(ن) لیگ کے دور اقتدار میں غریب کا جینا محال ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :