پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 321.96 پوائنٹس کی کمی سے 48888.54 پوائنٹس پر بند

پیر 16 جنوری 2017 19:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 321.96 پوائنٹس کی کمی سے 48888.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 53 ارب 51 کروڑ 96 لاکھ 25 ہزار 176 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 34 کروڑ 69 لاکھ 91 ہزار 851 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 19 کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار 480 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 321.96 پوائنٹس کی کمی سے 48888.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 225.54 پوائنٹس کی مندی سے 26513.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 182.89 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 45.12 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 573.43 پوائنٹس کی کمی سے 20411.98 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 127.57 پوائنٹس کی مندی سے 18679.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 0.07 پوائنٹس کی تیزی سے 23416.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 419 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 269 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 47.69 روپے کے اضافے سے 1455.28 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح گندھارا انڈسٹری کے حصص کی سودے بھی 46.55 روپے کی تیزی سے 977.59 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 235 روپے کی مندی سے 5750 روپے اور رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت بھی 230 روپے کی کمی سے 7810 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.44 روپے سے شروع ہو کر 9.46 روپے پر بند ہوئی جبکہ سوئی سدرن گیس کے 1 کروڑ 81 لاکھ 77 ہزار حصص کے سودے 38.14 روپے سے شروع ہو کر 38.64 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 31 کروڑ 60 لاکھ 62 ہزار 160 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 20 ارب 29 کروڑ 71 لاکھ 80 ہزار 749 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 59 ارب 11 کروڑ 28 لاکھ 79 ہزار 919 روپے سے کم ہو کر 98 کھرب 5 ارب 59 کروڑ 32 لاکھ 54 ہزار 743 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 115 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 33 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 60 لاکھ 95 ہزار 735 حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :