وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل کی ملاقات

علاقائی سلامتی سے متعلق امور, باہمی دلچسپی کے دوطرفہ معاملات پر بات چیت،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ملاقات میں موجود تھے

پیر 16 جنوری 2017 19:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ معاملات پر بات چیت کی گئی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :