مظفرآباد، ممبر کشمیر کونسل میر یونس کا اپنی تنخواہ غریب بچوں کیلئے وقف کر نے کا اعلان

سیاسی و سماجی حلقوں کا زبر دست خراج تحسین

پیر 16 جنوری 2017 19:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) غریب دوستی کی نئی مثال قائم ، ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے اپنی تنخواہ غریب بچوں کے لیے وقف کر نے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

عوام سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے میر یونس کے اعلان کو زبر دست خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے یتیم ، غریب اور نادار بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیئے اپنی تنخواہ وقف کرنے کا اعلان کر کے نئی مثال قائم کر دی ہے ۔

میر یونس اپنی تنخواہ ان بچوں پر صرف کرنا چاہتے ہیں جو غربت کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہیں اور حصول تعلیم میںمشکلات درپیش ہیں میر یونس کا اعلان سامنے آتے ہی آزاد کشمیر کی تمام سیاسی و سماجی جماعتوں ، تنظیموں ، وکلاء ، سول سوسائٹی نے بھر پور خیر مقدم کیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 01-17/--70

متعلقہ عنوان :