مظفرآباد ، چیئرمین ایم ڈی اے کی کارستانیاں ٹھوٹھہ اور لنگر پورہ سیٹلائٹ ٹائونز کے متاثرین عاجز آگئے ،تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی کا طارق شعلہ کو ہٹانے کا مطالبہ ،نہ ہٹا نے پر احتجاج کی دھمکی

پیر 16 جنوری 2017 19:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین ایم ڈی اے کی کارستانیاں ٹھوٹھہ اور لنگر پورہ سیٹلائٹ ٹائونز کے متاثرین عاجز آگئے ، تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی نے طارق شعلہ کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ورنہ احتجاج کی دھمکی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقدہ ہوا جس میں مرکزی صدر سید تبریز کا ظمی ، جنرل سیکرٹری عمر اعوان ، میڈیا کو آرڈی نیٹر چوہدری شہزاد یعقوب ، چیف آرگنائزر راجہ افتخار ، ضلعی صدر ایوب اعوان ، صدر خواتین ونگ میڈم بشریٰ تبسم، بشیر نقوی ، کبیر بخاری ، راجہ عدیل نے و دیگر نے شرکت کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین ایم ڈی اے طارق شعلہ متاثرین سیٹلائٹ ٹائونز کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں ، جس باعث متاثرین عاجز آچکے ہیں ، نئی نئی مشکلات میں متاثرین کو پھنسا یا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر فوری نوٹ لے کر طارق شعلہ کو اس عہدہ سے ہٹائیںورنہ شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :