مظفرآباد ، آزادکشمیر بھر میں زونگ ، ٹیلی نار کی وافر مقدار میں سموں کی فروخت سے صارفین کو مشکلات کا سامنا

پی ٹی سی ایل سمیت دیگر انٹرنیٹ سروس بھی تانگہ سروس کی طرح چلنے لگی موبائل کمپنیاں اپنی سروس بہتر بنائیں ورنہ پی ٹی سی ایل وینگل کو آگ لگا دیں گے،صارفین کی دھمکی

پیر 16 جنوری 2017 19:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں زونگ ، ٹیلی نار کی وافر مقدار میں سمیں فروخت ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ بات مکمل نہ میسج کرسکتے ہیں پیکج اور بیلنس منٹوں میں ختم جبکہ پی ٹی سی ایل ونگل کی انٹرنیٹ سروس بھی تانگہ سروس کی طرح چلنے لگی ضلعی انتظامیہ مختلف موبائل کمپنیاں اپنی سروس کو بہتر کرکے عوام کو پریشانی سے بچائیں بصورت دیگر صارفین ٹیلی نار زونگ اور پی ٹی سی ایل وینگل کا مکمل بائیکا ٹ کرکے آگ لگا دیں گے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفر آباد میں زونگ ، ٹیلی نار کی سموں کی فروخت کا سلسلہ روزبروز جاری جس کے باعث سروس پر لوڈ پڑنے کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گھنٹوں گھنٹوں نہ کال لگتی ہے نہ میسج ہوتا ہے جبکہ پیکج کے نام پر میسج دڑ ادڑ صارفین کو مل رہے ہیں جن کی کٹوتی کی جاتی ہے دوسری جانب 3gاور 4gانٹرنیٹ پیکج کی لالچ دے کر صارفین کو الو بنایا جارہا ہے دوسری جانب پی ٹی سی ایل کی وینگل انٹرنیٹ سروس بھی تانگہ سروس کی طر ح چلنے لگی جبکہ منتھلی 15سے 25سو روپے وصول بھی کیے جاتے ہیں مگر پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بجائے بہتر کرنے کے مزید سروس دینے پر زور رکھا ہوا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور موبائل سروس کے مالکان عوام کی بہتری کے لئے سروس بحال کریں جبکہ مزید سموں کی فروخت پر پابندی لگائی جائے تاکہ سروس پر لوڈ نہ پڑے بصورت دیگر صارفین زونگ ٹیلی نا ر اور پی ٹی سی ایل وینگل کا بائیکارٹ کرکے سمیں اور وینگلز کو آگ لگانے پر مجبور ہوجائے گے ۔

متعلقہ عنوان :