بی بی سی رپورٹ حقیقی پر مبنی ہے وزیراعظم جھوٹے ثابت ہوگئے ، سراج الحق

ایوان میں تقریر ان کے گلے کی ہڈی بن گئی سچ جلد سامنے آجائے گا، امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بی بی سی رپورٹ حقیقی پر مبنی قرار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جھوٹے ثابت ہوگئے ، ایوان میں تقریر ان کے گلے کی ہڈی بن گئی سچ جلد سامنے آجائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پیر کے روز پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہرروز یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ وزیراعظم نے ایوان میں پانامہ لیکس پر جھوٹ بولا لہذا جھوٹ کو اب زیادہ دیر تک چھپایا نہیں جاسکتا وزیراعظم کی ایوان میں تقریر ان کے گلے کی ہڈی بن گئی جسے وہ اب نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اگل سکتے ہیں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی بی سی کی شریف خاندانوں کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ حقائق پر مبنی ہے اور وہ تمام دستاویزات جو بی بی سی نے دی ہیں اسے ہم نے اپنی رپورٹ درخاست کا حصہ بنایا ہے امید ہے کہ یہ معاملہ اب زیادہ دیر نہیں چلے گا بلکہ قوم کو اس کا فیصلہ جلد شامل کیا جائے گا