ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ آل رائونڈر کرس گیل نے اردو بول کر سب کو حیران کردیا

پیر 16 جنوری 2017 19:14

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ آل رائونڈر کرس گیل نے اردو بول کر سب کو حیران کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) کرکٹ کی دنیا میں چوکوں،چھکوں کے بادشاہ کے نام سے پہچانے جانے والے آل راؤنڈرکرس گیل اردو بولنا شروع ہوگئے تفصیلات کیمطابق ویسٹ انڈیزکے مایہ نازآل راؤنڈر کرس گیل کے انداز ہی نرالے ہیں۔کرکٹ کا کھیل ہو یا ان کی ذاتی زندگی،وہ ہمیشہ کچھ نیا کرکے اپنے مداحوں کو چونکا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

باؤلرز کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے آل راؤنڈرگرس گیل نجی ٹی وی پروگرام میں اردو بول کر سب کو حیران کردیا ویسٹ انڈیزکے سٹار آل راؤنڈر کرس گیل اگلے ما ہ دبئی میں ہونے والی پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں کرسمس کے موقع پرسوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ انہوں نے داڑھی اور مونچھیں رکھی ہوئی ہیں۔