فواد خان نے اپنا ایوارڈ رشی کپور کو دے دیا

ایوارڈ فنکار کو فلم کپور اینڈ سنز میں شاندار پرفارمنس پر دیا گیا تھا

پیر 16 جنوری 2017 19:14

فواد خان نے اپنا ایوارڈ رشی کپور کو دے دیا
ؐ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان اور دیگر پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے، اس کے باوجود فواد کو ان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم 'کپور اینڈ سنز' میں شاندار پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈز میں معاون اداکار کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا۔

تاہم فواد خان کے بجائے فلم 'کپور اینڈ سنز' میں دادا کا کردار ادا کرنے والے رشی کپور نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔62 ویں فلم فیئر ایوارڈز کو پہلے فواد خان کو نامزد کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب فواد خان کو یہ ایوارڈ نہ ملنے پر بھی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے ایوارڈز انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔فواد خان نے تو اب تک اس حوالے سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، نہ ہی انہوں نے اپنی فلموں 'کپور اینڈ سنز' اور 'اے دل ہے مشکل' کی ٹیم کو ان کی جیت پر کوئی مبارکباد دی، تاہم ان کے مداح ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں پیچھے نہیں رہے۔

(جاری ہے)

کسی کو یہ ایک سازش لگی اور انھوں نے کہا 'مجھے لگ رہا تھا کہ فلم فیئر فواد خان کو یہ ایوارڈ نہیں دے گا، کیوں کہ نامزدگی کے بعد نہایت شور مچایا گیا تھا'۔کئی صارفین نے زور دیا کہ اس ایوارڈ پر صرف فواد خان کا حق تھا:کسی نے کہا فواد خان کی پرفارمنس معاون اداکار کے بجائے بہترین اداکار کے ایوارڈ کی حق دار تھی:ایک صارف کے مطابق 'فواد خان نے اپنا ایوارڈ رشی کپور کو خیرات میں دے دیا'۔تاہم کئی مداح ایسے بھی تھے جنہیں فواد خان کے ایوارڈ نہ جیتنے سے کوئی فرق نہیں پڑا، کیوں کہ ان کے لیے فواد خان سب سے بہترین ہیں۔

متعلقہ عنوان :