لاہور: بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

شہری پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہوگئے

پیر 16 جنوری 2017 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میںہونے والی موسم سرما کی بارش اور شدید سردی کی وجہ سے شہری بجلی پانی اور گیس کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہوکررہ گئے۔جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

بارش کی وجہ سے صوبے بھر کے 600فیڈر ٹرپ کر گئے جبکہ بجلی کی بندش کی13گھنٹے گزرنے کے باوجود لیسکو لاہور میں واقعہ35فیڈروں سے بجلی کی سپلائی بحال نہ کرسکا اور وشہر کے کئی علاقے بدستور 15 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبے رہے جبکہ بجلی بند ہونے سے لاہور کے شہری پانی کی سہولت سے بھی محروم ہوگئے اور شدید سردی نے شہریوں کو گیس کی سہولت سے بھی محروم کیے رکھا۔

اس صورتحال میں شہری گھروں سے بغیر ناشتے کے دفتروں اور سکولوں میں جانے پر مجبور رہے اور حکومت کو کوستے رہے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :