لاہور: موسم سرما کی بارش نے محکمہ صحت کے تعمیراتی کاموں کا پول کھول دیا

پیر 16 جنوری 2017 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) شہر میں ہونے والی موسم سرما کی بارش نے محکمہ صحت کے تعمیراتی کاموں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ بارش کی وجہ سے جناح ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی وارڈ جس کی لاکھوں روپے مالیت سے چند ماہ قبل تعمیر ومرمت اور تزئین وآرائش ہوئی تھی کہ چھت نے ٹپکنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

جس پر ہسپتال انتظامیہ نے چھت پر پانی کو ٹپکنے سے روکنے کیلئے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کی بجائے ڈاکٹروں اور نرسوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بارش کا پانی اکٹھا کرنے کے لئے بالٹیاں اور ٹب رکھ دئیے۔ جس سے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بالٹیوں اور ٹبوں کے ذریعے پانی جمع کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :