وفاق کا اعلان سندھ حکومت پر کام کرگیا

سندھ حکومت نے مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا، پہلا مرحلہ 15 مارچ سے شروع ہوگا

پیر 16 جنوری 2017 19:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) وفاق کا اعلان سندھ حکومت پر کام کرگیا، سندھ حکومت نے مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا، پہلا مرحلہ 15 مارچ سے شروع ہوگا۔حکومت کی جانب سے مردم شماری کے اعلان کے بعد سندھ حکومت نے بھی کمر کس لی اور مردم شماری کرانے کیلئے اقدامات پر عمل شروع کردیا۔ سندھ میں مردم شماری مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد، گھوٹکی میں مردم شماری ہوگی ، پہلامرحلہ پندرہ مارچ سے شروع ہوگا، مردم شماری کے لیے عملے کی تربیت ستائیس جنوری کو مکمل ہوگی۔مردم شماری میں سندھ کو146 سینسز اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا، مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25مارچ سے شروع ہوگا، مردم شماری میں جعل سازی کا خدشہ روکنے کیلئے فارمز مین بارکوڈ لگائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :