جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختون خواہ کا "ستورے د خیبر" کے عنوان سے صوبے میں مدارس کے سطح پرتعلیمی تحریری ٹسٹ مقابلہ کا اعلان

مدارس کے طلبا معاشرے میں کسی سے کم نہیں۔جمعیت طلبہ عربیہ مدارس دینیہ کے طلبا کی صلاحیتوں میں نکھار لانا چاہتی ہیں۔اویس قاسم

پیر 16 جنوری 2017 19:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) مدارس عربیہ کی ملک گیر واحد نمائندہ تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ نے خیبر پختون خواہ کے مدارس میں تحریری تعلیمی ٹسٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہیں۔ستوری د خیبر کے عنوان سے ہونے والا یہ مقابلہ خیبر پختون خواہ میں مدارس کے تاریخ کا سب سے بڑا تحریری مقابلہ ہوگا۔تعلیمی ٹسٹ کے لئے صوبہ بھر میں داخلے زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختون خواہ کے سیکرٹری اطلاعات اویس قاسم کے مطابق ٹسٹ کے لئے 21جنوری تک داخلے جاری ہیں۔جبکہ 22تا 27جنوری لیٹ فیس کے ساتھ محدود نشستوں پر داخلے دئیے جاینگے۔جبکہ تحریری ٹسٹ کا مقابلہ 8فروری کوصوبہ خیبر کے ہر ضلع میں ہوگا۔ٹسٹ کے نتایج کا اعلان 17فروری کو ہوگی۔تعلیمی ٹسٹ میں صوبہ بھر سے پوزپشن ہولڈر ز کو ستوری د خیبر ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔اول انے والے کو 15ہزاردوسرے کو 10ہزارجبکہ تیسرے پوزیشن لینے والے کو 5ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس کے طلبا معاشرے میں کسی سے کم نہیں۔جمعیت طلبہ عربیہ مدارس دینیہ کے طلبا کی صلاحیتوں میں نکھار لانا چاہتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :