باری لینے والا آگیا ہے نواز شریف نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہیں، تاج محمد

پیر 16 جنوری 2017 19:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی شاھین مسلم ٹائون بوستا ن آباد کے سابق صدر تاج محمد کہا ہے کہ آصف زرداری کی وطن واپسی سے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوگیا کیونکہ نواز شریف اور زرداری کے درمیان معاہدہ ہوا کہ ایک دوسرے کی حکومت کو پورہ کرنے کا موقع دیا جائے گا کوئی کچھ نہیں کہے گا یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے چارسالوں میں حکومت کے خلاف کوئی بات نہیں کہی جس طرح آصف زرداری کی حکومت میں ہرناجائز اور مہنگائی پر نواز شریف خاموش تھے۔

اسی طرح نواز شریف کی حکومت میں پیپلزپارٹی خاموش رہی ۔ انہوں نے کہاکہ جب سے آصف زرداری وطن واپس آیا ہے نواز حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے گھی ، پیٹرول ، سی این جی کو بغیر کسی اطلاع مہنگاہ کردیا گیا اور اب گھریلوا گیس ایک سو تیس روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہیں اور پیٹرول کو مزید مہنگاہ کیا جارہا ہے تاکہ آصف زرداری کو حکومت بنانے کا راستہ ہموار ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت سے پہلے نوازشریف بڑے بڑے دعوے کررہے تھے کہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹ کر عوام کے پیسوں نکلیں گے لیکن سب اُلٹا ہورہا ہے اور یہ دونوں باریاں لینے والی حکومتیں عوام دُشمن ہے عوام کو مہنگائی کی دلدال میں ڈھکیل رہی ہیں اب عوام کی نظریں مذہبی جماعتوں کی طرف ہے ۔