خیبر پختونخوا سے منتخب دس اراکین قومی اسمبلی نے گوشواروں میں تضاد پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ارسال کردہ نوٹس کا جواب تاحال نہیں دیا

پیر 16 جنوری 2017 19:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا سے منتخب دس اراکین قومی اسمبلی نے گوشواروں میں تضاد پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ارسال کردہ نوٹس کا جواب تاحال نہیں دیا ہے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق حلقہ این اے ون سے حلقہ این اے دس تک کامیاب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پولٹیکل فنانس ونگ کی جانب سے چند روز قبل نوٹسز جاری کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

جن میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ آپ اراکین اسمبلی نے جمع کردہ اثاثوں کی تفصیلات میں تضاد پایا گیا ہے ۔ لہذا اس نوٹس کاجواب فراہم کیا جائے الیکشن کمیشن کی جانب سے پولٹیکل فنانس ونگ قائم کیاہے جس کا کام اراکین اسمبلی کی جانب سے جمع کردہ تفصیلات کی چھان بین کرناتھاتاہم الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایاہے کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے ون سے حلقہ دس تک کسی بھی رکن قومی اسمبلی نے نوٹس کا جواب تاحال نہیںدیا ہے ۔