غریب کسانوں کی شکایات سن کر سدباب کے لئے اقدامات کئے جائیں،ڈی جی نیب

پیر 16 جنوری 2017 19:34

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ڈی جی نیب بریگیڈئیر فاروق ناصر اعوان نے محکمہ مال کے افسران عملہ اور دیگر عناصر، کے خلاف چار مختلف اضلاع ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں گندم کی خریداری اور باردانہ کی غیرمنصفانہ تقسیم میں فراڈ اور دھوکہ دہی کی انکوائریز میں تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ وہ متعلقہ باردانہ سنٹرز کا فیلڈوزٹ کریںاور کسانوں کی شکایات سن کر اُس کے سدباب کے لئے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب نے کہا ہے کہ نیب ملتان چیئرمین نیب چوہدری قمرالزمان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے اور کرپشن کرنے والے تمام عناصر سے سختی سے نمٹ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :