سینیٹ ہائوس کمیٹی کا سی ڈی اے کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاکس اور مسجد کی تعمیر میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار
سی ڈی اے کی سستی کی وجہ سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ، سی ڈی اے کی ذمہ داری تھی کہ وہ ٹھیکدار کو وقت پر ادائیگی کرتا، کام کی نگرانی بہتر کی جاتی تو سرکاری خزانے کو نقصان اور پارلیمنٹرین کو رہائش کے مسائل بھی نہ ہوتے، نئے بلاکس کی تعمیر میں تاخیر ، لاجز میں سیکیورٹی اور صفائی کے ناقص انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل ، تفصیلی رپورٹ طلب
پیر 16 جنوری 2017 19:47
(جاری ہے)
اجلاس میں سینیٹرز سردار فتح محمد محمد حسنی ، چوہدری تنویر خان، ستارہ ایازکے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے ، چیف ایگزیکٹو آفسیر آ ئیسکو ، ڈائریکٹر جنرل ورکس سی ڈی اے و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
ہائوس کمیٹی کو بتایا گیا مالی سال 2016-17 کا یو پلان (پورے سال کے منصوبہ جات)، قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ کو جمع کرا دیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق ایوان بالاء کے ممبران کی23 فیصد کوٹے کے مطابق خرچ کیا جارہا ہے اور قومی اسمبلی کے ممبران کیلئے 77 فیصد فنڈز مرمت و دیگر کام کیلئے خرچ کیے جاتے ہیں ۔ چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ لاجز میں تعینات سی ڈی اے حکام کو سینیٹر کے کام کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی تھیں البتہ جو دونوں ایوانوں کے ممبران پر مشتمل جائزہ کمیٹی تشکیل دینی تھی وہ نہیں بن سکی ، جس پر چیئرمین و اراکین کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف انکوائری رپورٹ طلب کر لی ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہائوس کمیٹی نے واضح ہدایت کی تھی کہ دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو پارلیمنٹرین کی شکایات کا ازالہ کرا سکے ۔اراکین کمیٹی نے لاجز میں سیکیورٹی اور ناقص صفائی کی صورتحال پر تحفظا ت کا اظہار کیا ۔ ہائوس کمیٹی کو بتایا گیا کہ سیکیورٹی کے معاملات بہتر بنانے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی مشاورت بھی کی ہے ۔ اور صفائی کرانے کا ٹھیکہ ستمبر میں ختم ہوگیا تھا اس وجہ سے مسائل ہیں جن کو جلد بہتر کر لیا جائے گا۔ جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی ۔جو سیکیورٹی ، صفائی و دیگر معاملات کا جائزہ لے کر ہائوس کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی ۔ ہائوس کمیٹی نے ایوان بالاء کے ممبران کیلئے مختص 23 فیصد مینٹینس کے فنڈز کے اخراجات کی تفصیل آئندہ اجلاس میں طلب کر لی ۔ ہائوس کمیٹی نے نئے بلاکس و مسجد کی تعمیر میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایک ادارے کی سستی کی وجہ سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ۔ سی ڈی اے کی ذمہ داری تھی کہ وہ ٹھیکدار کو وقت پر ادائیگی کرتا۔ کام کی نگرانی بہتر کی جاتی تو سرکاری خزانے کو نقصان نہ ہوتا۔ اور پارلیمنٹرین کو رہائش کے مسائل بھی نہ ہوتے ۔ ہائوس کمیٹی نے فیصلہ کہ ذیلی کمیٹی ٹھیکدار ، سی ڈی اے اور متعلقہ کمپنی کے حکام کو سن کر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرے ۔ چیف ایگزیکٹوآئیسکو نے کمیٹی کو بتایا کہ نئے پارلیمنٹرین کو بجلی کے بل ان کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے بھیجے جارہے ہیں اور وہ پارلیمنٹرین جو لاجز سے جا چکے ہیں کے ذمہ جو ادائیگیاں باقی ہیں ہائوس کمیٹی ان کی ریکوری میں مدد دے۔(رڈ)مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.