این ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ نے پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے کے انفراسٹرکچر کے ڈیزائن اور تعمیراتی نگرانی کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کی منظوری دیدی

منصوبے کیلئے سڑک کی لمبائی 25.6 کلومیٹر ہوگی، منصوبے کے پہلے دو پیکجز پشاور موڑ سے جی 13 اور جی 13سے این فائیو انٹرچینج تک کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام جلد مکمل کیا جارہا ہے، میٹرو بس روٹ پر 14 سٹیشن اور 4 انٹرچینج تعمیر کئے جائینگے چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ

پیر 16 جنوری 2017 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) ایگزیکٹو بورڈ نے پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس چلانے کیلئے انفراسٹرکچر کے ڈیزائن اور تعمیراتی نگرانی کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کی منظوری دیدی،چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے کیلئے سڑک کی لمبائی تقریباً25.6 کلومیٹر ہوگی، منصوبے کے پہلے دو پیکجز پشاور موڑ سے جی 13 اور جی 13سے این فائیو انٹرچینج تک کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام جلد از جلد مکمل اکیا جارہا ہے، میٹرو بس روٹ پر 14 سٹیشن اور 4 انٹرچینج تعمیر کئے جائیں گے۔

پیر کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑکی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں چترال گرم چشمہ دورہ روڈ کو بہتر بنانے اور چوڑاکرنے کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی جس کی لاگت8661 ملین روپے سے زائد ہے، منصوبے کی کل لمبائی 82.5 کلومیٹر ہے اور اسے دو پیکجز میں مکمل کیا جائے گا جس میں 13 پل اور134 کلورٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 48 کلومیٹر چترال ایون بمبوریت سڑک کو بہتر بنانے اور چوڑا کرنے سے متعلق پی سی ون کی بھی منظور ی دی گئی جس کی لاگت 4101 ملین روپے سے زائد ہے۔پہاڑی علاقے سے گزرنے والی اس سڑک کو 4 سیکشنوں میں مکمل کیا جائے گا اور اس پر 8 پل تعمیر کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں ان تینوں منصوبوں کو سی ڈی ڈبلیو پی/ ایکنک کی منظوری کیلئے بھیجنے کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں لئی اور سواں کے دو رویہ پلوں کو 4 رویہ کرنے اور 15 کلومیٹر کچلاک بائی پاس کا کام ایوارڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اسلام آباد۔پشاور موٹروی(M-1) پر 16لین پر مشتمل مستقل اسلام آباد ٹول پلازہ کی تعمیر،جگلوٹ۔سکردو روڈ کی اپ گریڈیشن ،جلال پور پیروالا۔اُچ سریف سڑک کی بحالی اور اپ گریڈیشن اورایبٹ آباد اربن ایریا میں سڑک کو چوڑا کرنے سے متعلقہ امور پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :