مقامی فٹبال ٹیمیں تین سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ کا حصہ نہیں بناسکتیں، چینی فٹبال ایسوسی ایشن

پیر 16 جنوری 2017 19:54

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) چین کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ مقامی فٹبال ٹیمیں تین سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ کا حصہ نہیں بناسکتیں۔ چینی فٹبال ایسوسی ایشن نے پیر کو جاری کردہ بیان میں چینی سپر لیگ کو آگاہ کیا ہے کہ تین سے زائد غیرکھلاڑی کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سپر لیگ کی ہر ٹیم کیلئے یہ ضروری ہے کہ 18کھلاڑیوں کے سکواڈ میں دو مقامی انڈر ٹوئنٹی تھری کھلاڑی ضرور شامل کئے جائیں ۔

چینی فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ ہدایات ان خبروں کے بعد آئی ہیں جس میں بتایا گیا تھا کہ مقامی فٹبال ٹیمیں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پرکشش معاوضوں کے تحت اپنے سکواڈ کا حصہ بنا رہی ہیں ۔ برطانوی فٹبال کلب چیلسی کے کھلاڑی آسکر نے شنگھائی فٹبال ٹیم کیلئے 490,760ڈالرز فی ہفتہ میں معاہدہ کیا جبکہ اسی طرح ارجنٹائن کے کھلاڑی کارلوس تیوز نے 762,000 ڈالرزفی ہفتہ میں دوسال کا معاہدہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :