مصباح کے بعد آفریدی نے این چیپل کو آئینہ دکھا دیا

پیر 16 جنوری 2017 19:58

مصباح کے بعد آفریدی نے این چیپل کو آئینہ دکھا دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سابق آسٹریلوی کرکٹر آئن چیپل کے منہ پر طمانچہ رسید کردیاہے۔ آئن چیپل نے پاکستان کی حالیہ شکستوں پر تمسخر اٴْڑاتے ہوئے کہاتھا کہ آسٹریلیاکو آئندہ پاکستان کو دورے کی دعوت ہی نہیں دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

جس پر موجودہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی ’جیسے کوتیسا‘جواب کرکٹ آسٹریلیاکی ویب سائٹ پر لکھے گئے اپنے کالم میں دیا۔اب ملبورن میں کامیابی کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی براہ راست آئن چیپل کو مخاطب کرکے کہاہے کہ ’’ چیپل! کیا تم نے دیکھا‘‘۔ پاکستان کی دوسرے ون ڈے میں جیت کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کیا کہ ''شاباش پاکستان،محمد حفیظ کی بیٹنگ اور کپتانی کی تعریف،جنید خان اور شعیب ملک کو شاباش دی اور کہا کہ چیپل! کیا تم نے دیکھا ۔

متعلقہ عنوان :