پاکستانی بچوں کو فٹبال سکھانے کیلئے برازیلین کوچ کراچی پہنچ گئے ،رومیلڈو سانچیز 10روز مختلف سکولوں میں ٹریننگ دیں گے

پیر 16 جنوری 2017 19:58

پاکستانی بچوں کو فٹبال سکھانے کیلئے برازیلین کوچ کراچی پہنچ گئے ،رومیلڈو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستانی بچوں کو فٹبال سکھانے کیلئے برازیلین کوچ رومیلڈو سانچیز کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی کے بچے اب فٹبال کے گر غیر ملکی کوچ سے سیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

برازیلین کوچ نے بچوں کو دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کھیل فٹبال میں ماہر بنانے کیلئے کمر کس لی ہے۔ وہ 10 روز کراچی کے مختلف اسکولوں میں ٹریننگ دیں گے۔ برازیلین کوچ جمعہ کے روز لیاری بھی جائیں گے۔ رومیلڈو برازیل اور امریکہ میں کوچنگ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :