حجاج کیلئے سہولیات میں اضافہ اور بہتری حکومت اور پرائیویٹ حج سکیم کی کامیابی ہے،جائنٹ سیکرٹری ہوپ

پیر 16 جنوری 2017 20:00

حجاج کیلئے سہولیات میں اضافہ اور بہتری حکومت اور پرائیویٹ حج سکیم کی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جائنٹ سیکرٹری جاوید اختر قریشی نے کہاہے کہ کوٹہ ہولڈرز کمپنیاں باقاعدہ معاہدے کے تحت حجاج کرام کو حج کراتی ہیں جس کی سعودی حج اتھارٹیز اور پاکستان حج مشن نگرانی کرتے ہیں کھانا ،ْ رہائش ،ْ ٹرانسپورٹ اوردیگر سہولیات چیک کرنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے پرائیویٹ سیکٹرز کی بہتر خدمات کی وجہ سے سعودی عرب میں پاکستان کی پوزیشن بہتر سہولیات فرام کرنیواے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے حجاج کیلئے سہولیات میں اضافہ اور بہتری حکومت اور پرائیویٹ حج سکیم کی کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ ہوپ کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال حج آپریشن حج کمپنیوں کی طرف سے حاجیوں کیلئے بہترین سہولیات کو پاکستانی اورسعودی حکام نے بھی سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :