ایوان بالا نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 24 گھنٹے ڈسپنسریوں کی سہولت فراہم کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی

پیر 16 جنوری 2017 20:06

اسلام آباد ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ایوان بالا نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 24 گھنٹے ڈسپنسریوں کی سہولت فراہم کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر طلحہ محمود نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈسپنسریوں میں شام اور رات کی شفٹ شروع کی جائے تاکہ ان علاقوں کے مکینوں کو 24 گھنٹے طبی سہولیات میسر ہوں۔

حکومت کی جانب سے قرارداد کی مخالفت نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے قرارداد پر ایوان کی رائے حاصل کی۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈسپنسریوں میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈسپنسریوں میں دن کے اوقات میں بھی ڈاکٹرز نہیں تھے‘ اب وہاں ڈاکٹرز تعینات کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاحال ڈاکٹرز کی کمی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان ڈسپنسریوں میں مزید عملہ تعینات کیا جائے۔ حکومت اس قرارداد کی مخالفت نہیں کرتی جس پر ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :