الزام تراشی سے پائیدار امن اور استحکا م کو نقصان پہنچتا ہے،پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشنز کئے ہیں،پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے جو افغانستان کے خلاف استعمال ہو،پاکستان افغان قیادت پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے، علاقائی استحکام اور انسداد دہشت گردی آپریشن میں امریکی تعاون کی بڑی اہمیت ہے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل سے ملاقات میں گفتگو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اورخطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں،افغان امن و استحکام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بامقصد مذاکرات ضروری ہیں، جنرل جوزف جنرل جوزف نے یادگار شہداء پر حاضری بھی دی اور پھول چڑھائے، آرمی چیف کی جانب سے معزز مہمان کے اعزاز میں ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا،آئی ایس پی آر
پیر 16 جنوری 2017 20:08
(جاری ہے)
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی استحکام اور انسداد دہشت گردی آپریشن میں امریکی تعاون کی بڑی اہمیت ہے۔
پاکستان افغان قیادت پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔ افغانستان میں حالیہ دہشتگردوں حملوں کے تناظر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ الزام تراشی سے پائیدار امن اور استحکا م کو نقصان پہنچتا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشنز کئے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے جو افغانستان کے خلاف استعمال ہوتا ہو۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے افغانستان اور امریکی قیادت میں ریزالیوٹ سپورٹ مشن کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔آرمی چیف نے پاک افغان دوطرفہ بارڈر سیکورٹی اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے میکنزم کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر امریکی کمانڈر جنرل جوزف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن و استحکام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بامقصد مذاکرات ضروری ہیں۔امریکی کمانڈر نے افغان قیادت میں افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے آرمی چیف کے خیالات کی حمایت کی ۔ قبل ازیں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف جی ایچ کیو پہنچے تو معزز مہمان کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جنرل جوزف نے یادگار شہداء پر حاضری بھی دی اور پھول چڑھائے۔ بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے معزز مہمان کے اعزاز میں ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ …(رانا)مزید قومی خبریں
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.