مانچسٹر کے ایک گھرمیں دھماکہ،7افراد زخمی ہوگئے

دھماکے سے اطراف کے مکانات کونقصان پہنچا،کئی گاڑیاں بھی متاثرہوئیں۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جنوری 2017 19:37

مانچسٹر کے ایک گھرمیں دھماکہ،7افراد زخمی ہوگئے

مانچسٹر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء) :مانچسٹر میں دھماکے کے نتیجہ میں7افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے تحت مانچسٹر کے ایک گھر میں دھماکہ ہواہے۔ جس کے باعث 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے سے اطراف کے مکانات کوبھی نقصان پہنچا۔دھماکے سے کئی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو‌ ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کردھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :