پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر پیشہ ور چور گرفتار،مالِ مسروقہ برآمد

پیر 16 جنوری 2017 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) ڈولفن سکواڈ نے پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے چور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ اپنی معمول کی گشت پر تھی کہ پولیس ایمرجنسی 15پر کال موصول ہوئی کہ واپڈاٹائون ایک گھر میں کوئی نامعلوم تالا توڑ کر اندر داخل ہو ا ہے جس پر ڈولفن ٹیم نمبر112موقع پر پہنچ گئی اوراپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاملزم نے اس دوران گھریلو اشیاء و دیگر قیمتی چیزیں جن میں لیپ ٹاپ و نقدی وغیرہ شامل ہے اپنے قبضہ میں لے لی ہوئی تھیں ڈولفن ٹیم نے ملزم کو فوراً گرفتار کرلیاجس کے قبضہ سے مالِ مسروقہ و نقدی برآمدہوئی ملزم محمد ظفر کوقانونی کاروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ایس پی مجاہدو ڈولفن سکواڈفیصل شہزاد نے پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ریسپانس دینے اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے پر اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ بھی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے ادا کریںاوراسی طرح 15کی کالز کو غیر معمولی اہمیت دیںتاکہ لوگوں کی جان ،مال و املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :