راولپنڈی، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 23جنوری تک ملتوی

پیر 16 جنوری 2017 20:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2کے جج آصف مجید اعون نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23جنوری تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ کے تبادلے کے باعث بے نظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت ڈیوٹی جج نے کی اس موقع پر سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز ، سابق ایس پی راول ڈویژن خرم شہزاد سمیت وکلا اور دیگر ملزمان بھی موجود تھے واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئر پرسن پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو 27دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ کے مقام پر جلسہ سے واپسی پر لیاقت باغ چوک میں خودکش دھماکہ ہو گیا جس میںبے نظیر بھٹو سمیت متعدد کارکن شہید اور زخمی ہو گئے تھے تھانہ سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا تھا۔