کوئٹہ,برفباری کے باعث بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں پولیو مہم ملتوی

پیر 16 جنوری 2017 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) برفباری کے باعث بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں پولیو مہم ملتوی کردی گئی ،ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو مہم کوئٹہ ،پشین،قلعہ عبداللہ ، لورالائی ،ڑوب ،قلعہ سیف اللہ ،شیرانی ،بارکھان موسیٰ خیل ،زیارت ،قلات ،مستونگ ،خضدار ،ہرنائی میں ملتوی کی گئی ان اضلاع میں مہم اگلے ہفتے شروع ہوگی ۔