رائے ونڈ,عوام کو موجودہ حکمرانوں پر اعتماد نہیں رہا عوام کرپٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں,چودھری خالد محمود گجر

پیر 16 جنوری 2017 20:25

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے سینئر نائب صدر چودھری خالد محمود گجر اور جنرل سیکرٹری چودھری شبیر احمد گجر نے کہا کہ عوام کو موجودہ حکمرانوں پر اعتماد نہیں رہا ،تحریک انصاف کے ہنگامی جلسوں میں عوام کے جم غفیر نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کرپٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں ،کیونکہ عوام کے سامنے یہ بات روزروشن کی طرح بالکل عیاں ہوچکی ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دھوکہ بازوں کے ٹولے ہیں جو عوام کا پیسہ لوٹ لوٹ کر غیر ملکی بینکوں میں اپنے بچوں کے اکائونٹ بھر رہے ہیں ،قوم کو مقروض بنانے والے ظالم حکمرانوں کو اب کسی صورت معافی نہیں دی جاسکتی ،عوام اپنا انتقام آئندہ جنرل الیکشن میں ن لیگ کے خلاف ووٹ دیکر لیں گے ،ملک کو ایسے حکمران چاہئیں جوعوام کی امانتوں میں خیانت نہ کریں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک کے واحد عوامی نمائندے ہیں جو کرپشن کیخلاف اکیلے جنگ لڑرہے ہیں ،حقیقی تبدیلی صرف تحریک انصاف ہی لاسکتی ہے ،عوام کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبہ زندگی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،اور کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی ،عوام کو پینے کا صاف پانی ،تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر نہیں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ عوام پر مہنگائی بم گرایا گیا ہے ،بی بی سی کی رپورٹ نے ن لیگ کا سارا کچا چٹھا کھول دیا ہے ،اب کوئی گنجائش نہیں رہی ہے فراڈیوں کو اقتدار میں رہنے کا مزید موقع دیا جائے ،نواز شریف کرپشن کنگ ثابت ہوچکے ہیں ،اب کسی اور ثبوت کی ضرورت نہیں رہی ،وہ ان خیالات کا اظہار ڈیرہ غازی خان سے واپسی پر میڈیا اور کارکنوں سے کررہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :