رائے ونڈ, ملک دشمن قوتیں پاکستان میں امن اور ترقی نہیں چاہتیں ،سی پیک کی مخالفت کرنے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گی,چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ

پیر 16 جنوری 2017 20:25

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین یوسی سلطانکے چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں امن اور ترقی نہیں چاہتیں ،سی پیک کی مخالفت کرنے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ،وہ ان خیالات کا اظہار اپنے ڈیرہ پرحلقہ کے مسلم لیگی کارکنوں، زمینداروں,کاشتکاروں کے نمائندہ وفداور میڈیاسے کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا موٹرسائیکل ایمبولینس سروس شروع کرنا صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدام ہے ،انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،بدعنوانی کے خاتمہ کو پہلی بار ترقیاتی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ،قائدین مسلم لیگ ن پسماندگی دور کرنے کیلئے معیشت کو مضبوط کررہے ہیں ،ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ،چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ پنجاب حکومت کا دیہی اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا فیصلہ زمیندواروں کیلئے بہت بڑی خوش خبری ہے ،جدید نظام کے تحت عوام کو ریکارڈ تک رسائی حاصل ہوگی ،معاملات میں شفافیت آئے گی اور جعل سازی اور دھوکہ دہی کا خاتمہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :