شعبہ جات کے سربراہان پی ایچ ڈی مقالہ جات کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی توجہ دیں، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پیر 16 جنوری 2017 20:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا ہے کہ شعبہ جات کے سربراہان اور نگران پی ایچ ڈی کے مقالہ جات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی توجہ دیں وہ ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں مختلف فیکلیٹیوں کے ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے ہدایات جاری کیں کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ میں منظوری کے لئے آنے والے تحقیقی مقالہ جات اغلاط اور ابہام سے پاک ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ کمیٹیاں ، صدور شعبہ جات اور ڈینز اس سلسلے میں اقدامات کریں۔اجلاس میں19 پی ایچ ڈی مقالہ جات،2جائزہ رپورٹس ،7پینل آف ایگزامینر،8توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کی2 کیسز کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںپروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ،پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال،پروفیسر ڈاکٹرممتاز اختر، پروفیسرڈاکٹرمحمد فخر الحق نوری،پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبین، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت،پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی،پروفیسر ڈاکٹرخالد حسین ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال چاولہ، ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرکنول امین، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اور ایڈیشنل رجسٹرارجلیل طارق نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :