شانگلہ کی پسماندگی کی ذمہ دار منتخب نمائندے ہیں،الطاف حسین گلاب شاہ پوری

پیر 16 جنوری 2017 20:39

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان اور ممبر ضلع کونسل الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے کہا ہے کہ شانگلہ کی پسماندگی کی ذمہ داریہاں سے منتخب نمائندے ہیں،سولہ سال مسلسل برسر اقتدار رہنے والے دو مخصوص جماعتوں نے باری لگائی اور اقتدار کے مزے لوٹے اور عوام کو پسماندہ گیوں میں دھکیل دیا۔

شانگلہ کا ایک پورا تحصیل آج کے دور جدید میں بجلی سے محروم ہے۔تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔یہ سب کچھ یہاں سے منتخب نمائندے جان بوجھ کرایک سازش تحت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان عوامی نیشنل پارٹی شا نگلہ الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے گزشتہ روز شانگلہ میڈیا سنٹر الپوری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،گلاب شاہ پوری نے کہا کہ شانگلہ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی پانی،تعلیم،صحت ،سڑکوں کا برا حال ہے شانگلہ کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں۔ لوگوں نے ان افراد کر مسترد کر چکا ہے ۔شانگلہ کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر دوسرے اضلاع میں فنڈ لگا کر شانگلہ کی عوام کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے کہا کہ باری لگانے والوں کا اب کڑا احتساب ہوگا،اب شانگلہ کے عوام بیدار ہوچکے ہیں، پسماندگی غربت کی وجہ سے یہاں کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،ائندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہوگا۔