لنڈی کوتل ، ڈاکٹروں نے بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کی دھمکی دیدی

پیر 16 جنوری 2017 20:45

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) لنڈی کوتل کے ڈاکٹروں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے ،لنڈیکوتل میں شدید سردی اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہسپتال میں دو ہفتوں سے نمونیہ میں مبتلا چھ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں،درجنوں بچے پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں،کئی بچے گھروں میں نمونیہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں جو ہسپتال میں رجسٹرڈ نہیں ہو سکے ہیں ،ذرائع ،ایجنسی ہیدڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں بجلی کی عدم فراہمی اور لنڈیکوتل میں شدیدسردی کی وجہ سے گز شتہ دو ہفتوں میں چھ بچے جاں بحق ہو چکے ہیںچھ ماہ کا سویراآٹھ ماہ کا جبرائیل تین ماہ کا ناہیدہ، نظام اور سفیان اور ایک سال کاسعاد نمونیہ کی بیماری سے جاں بحق ہو گئے ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق درجنوں بچے پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں اور گھروں میں بھی کئی بچے جاں بحق ہو گئے ہیں لیکن ہسپتال میں وہ رجسٹرد نہیں ہوئے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتا یا کہ ہسپتال میں پندرہ سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وارڈوں میں شدید سردی سے مریضوں کو داخل نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ نمونیہ بیماری میں مبتلا بچوں کو نیبو لائزیشن کی ضرورت ہو تی ہے لیکن بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے تمام مشینری بند پڑی ہے واضح رہے کہ ہسپتال پر واپڈا کے کروڑوں روپے کے بقایاجات کی بناء پر ہسپتال میں شدید لوڈشیڈ نگ شروع کی گئی ہے جس سے ڈاکٹروں کے علاوہ مریضوں سمیت ان کے چاہنے والے شدید مشکلات سے دو چار ہیں اس سلسلے میں ڈاکٹروں کا ایک اہم اجلاس ہسپتال میں منعقد ہو اجس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر ہسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم نہیں کی گئی تو ایک بار پھر ہسپتال کو بند کر دینگے ڈاکٹروں نے واضح کیا کہ واپڈاکو بجلی کے بل فاٹاسیکرٹریٹ کے ذریعے جمع کئے جاتے ہیں اس لئے ہسپتال پر لوڈشیڈ نگ بلا جواز ہے اور اس کو فوری بند کیا جائے مقامی لوگوں نے گورنر خیبر پختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ گورنر ہائوس پشاور میں بیٹھ کر مزے کر رہے ہیں جبکہ ان کو قبائلی عوام کے مسائل کا کوئی ادراک نہیں اور نہ ہی قبائلی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوئی کوشش کرتے ہیں مقامی لوگوں نے دھمکی دی کہ اگر واپڈا اورٹیسکو نے لنڈی کوتل کے تمام علاقوں بشمول ہسپتال کو مناسب بجلی فراہم نہیں کی تو پھر سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :