مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے نومنتخب عہدیداروں کو نوٹیفکیشن دے دئیے گئے ، نوجوان کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور آئندہ الیکشن میں اہم کردار ادا کریں گے،مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ملتان کے سٹی صدر زاہدعدنا ن گڈو کی گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 20:47

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے زیراہتمام مسلم لیگ آفس نزدممتازآباد پھاٹک میں نئے عہدیداروں کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب ہوئی جس میں مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ملتان کے سٹی صدر زاہدعدنا ن گڈونے محمد جنید کو پی پی 195یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری ،رانا رحیم احمدکو یوسی 19کے صدر،حافظ کامران بابر کو یوسی 19کے سینئرنائب صدر،رانا جنید اور رانا مزمل کو نائب صدر،سلمان خان کو جنرل سیکرٹری،رانا وقاص کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،فہدالرحمن کو یوسی 19کے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کا نوٹیفکیشن دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے زاہدعدنان گڈو نے کہا کہ نوجوان کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔نوجوان آئندہ الیکشن میں اہم کردار ادا کریں گے،پارٹی کیلئے دی گئی ان کی قربانیوں کو نہیں بھلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :