بی ایم ڈبلیو کو ٹرمپ کی دھمکی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، گابریئل

2019ئ تک میکسیکو میں کارخانہ لگانے کا کام مکمل ہو جائے گا، کمپنی

پیر 16 جنوری 2017 20:47

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) جرمن حکومت نے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے بعد کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے۔ جرمن وزیر اقتصادیات زیگمار گابریئل کے بقول اس صورتحال میں تشویش کا شکار ہونے کے بجائے انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر اس جرمن کار ساز ادارے نے میکسیکو میں اپنا صنعتی کارخانہ لگایا تو اٴْسے وہاں سے امریکا میں برآمد کی جانے والی اپنی گاڑیوں پر پینتیس فیصد تک ٹیکس دینا پڑے گا۔ بی ایم ڈبلیو کے مطابق 2019ئ تک میکسیکو میں کارخانہ لگانے کا کام مکمل ہو جائے گا۔ سان لوئس پلانٹ میں تھری سیریز کی گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔۔

متعلقہ عنوان :