خیبرپختونخوا میں رواں سال انسدادپولیو مہم پر24ارب روپے خرچ کئے جائیں گے

پیر 16 جنوری 2017 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مہرتاج روغانی نے کہا ہے کہ رواں سال انسدادپولیو مہم پر24ارب روپے خرچ کئے جائیں گے،اگر اس رقم کاصحیح استعمال کیاگیا تو صوبے سے پولیووائرس کاخاتمہ یقین ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر مہر تاج روغانی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سال2017ء کے پہلی انسدادپولیو مہم کاافتتاح کیا،اپنے ہاتھ سے بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہرتاج روغانی کاکہنا تھا کہ دنیا کے صرف تین ممالک پولیو وائرس کے شکار ہیں جن میں ہمارا ملک بھی شامل ہیں، اٴْن کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے مہم کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ رواں سال انسدادپولیو مہم پر24 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اگر رقم کا صحیح استعمال کیا جائے تو یہ پولیو وائرس کا آخری سال ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :