کوئٹہ میں برفباری کے سبب بیوٹمز میں سپورٹس کمپلیکس کی دیوار گر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 16 جنوری 2017 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) کوئٹہ میں برفباری کے سبب بیوٹمز میں سپورٹس کمپلیکس کی دیوار گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز تک جاری رہنے والی برفباری کے باعث بیوٹمز کے سپورٹس کمپلیکس کی دیوار دو طرف سے گر گئی تاہم یونیور سٹی بند ہونے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا سپورٹس کمپلیکس 2014میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن معلوم ہوتا ہے کہ تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے جسکی وجہ سے دیوارتعمیر کے تین سال بعد ہی گرگئی اوروہ کوئٹہ موسم برداشت نہیں کر سکی سپورٹس کمپلیکس میں روزانہ کئی طلباء کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں حصہ لیتے ہیں لیکن دیوار گرنے کی خبر کے بعد طلبا ء میں بھی تشویش و خوف پایا جاتاہے ۔

متعلقہ عنوان :