پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں صوبوں کے تحفظات دور ،سی پیک پر تمام صوبے متفق
یہ اتفاق اہم پیش رفت ہے ،2017سی پیک کیلئے ٹیک آف کا سال ہے ، منصوبے پر مستحکم طریقے سے کام جاری ہے ،سی پیک اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کے مفاد کے خلاف پراپیگنڈے کا سخت جواب دیا جائے گا ،چیئرمین کمیٹی مشاہدحسین سید کا اجلا س سے خطاب سی پیک پارلیمانی کمیٹی نے وزارت پانی وبجلی سے آئندہ اجلاس میں 2020تک کے توانائی منصوبوں بارے بریفنگ طلب کر لی
پیر 16 جنوری 2017 20:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں صوبوں کے تحفظات دور ،سی پیک پر تمام صوبے متفق ہوگئے ،چیئرمین کمیٹی مشاہدحسین سید نے اسے اہم پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ2017سی پیک کیلئے ٹیک آف کا سال ہے ، سی پیک پر مستحکم طریقے سے کام جاری ہے ،سی پیک اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کے مفاد کے خلاف پراپیگنڈے کا سخت جواب دیا جائے گا ،سی پیک پارلیمانی کمیٹی نے وزارت پانی وبجلی سے آئندہ اجلاس میں 2020تک کے توانائی منصوبوں بارے بریفنگ بھی طلب کر لی ۔
پیر کو پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا 20واں اجلاس چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، وزیر برائے ہائوسنگ وتعمیرات اکرم خان درانی، رانا محمد افضل خان ، اسفندیار بھنڈارا، اسدعمر ، خالد محمود صدیقی ، غوث بخش مہر، آفتاب احمد خان شیرپائو، شاہ جی گل آفریدی، سینیٹر صلاح الدین ،سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر باز محمد خان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور کمیٹی کے سیکرٹری نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.