پاکستان اور ترکی کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے ‘رفیق رجوانہ
پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی دوطرفہ تعلقات بہترین معاشی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں‘ خصوصا مختلف شعبوں کے ماہرین کے وفود کے تبادلوں کے لیے ضروری سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی ‘ گورنر پنجاب کی ترکی کے قونصل جنرل سے گفتگو
پیر 16 جنوری 2017 20:58
(جاری ہے)
انہو ںنے کہا کہ تعلیم انفراسٹرکچر اور مواصلات کے شعبے میں شروع کیے جانے والے تعاون کو نئے شعبوں اور نئی وسعتوں تک لے کر جانا ہو گا ، خصوصا توانائی ، زراعت اور صنعت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے ، خصوصا مختلف شعبوں کے ماہرین کے وفود کے تبادلوں کے لیے ضروری سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی ۔انہو ںنے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ عوام بھی شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب ہو یا زلزلہ ترکی کی حکومت اور عوام ہمیشہ پاکستانی عوام کی مدد کو پہنچی ہے۔ترکی کے قونصل جنرل نے بتایا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو روایتی شعبوں سے ہٹ کر نئی بلندیوں تک لے کر جاناچاہتا ہے ۔انہو ںنے کہا کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ دونوں ملکوں کے اعتماد اور تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے جو نہ صرف پوری مسلم امہ بلکہ پوری دنیا کے لیے دونوں ملکوں کی دوستی ایک مثال ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.