فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں شعبہ ایجوکیشن کے نئے کمپلیکس کی تکمیل،چابی وائس چانسلر کے سپرد

پیر 16 جنوری 2017 21:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں شعبہ ایجوکیشن کے نئے ایجوکیشن کمپلیکس کی تکمیل پرچابی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر کے سپرد کی گئی۔ یہ کمپلیکس یو ایس ایڈ کے فنڈ سے تیار کی گئی۔ اس پر تقریبا-ستائس کروڑ روپے لاگت آئی۔عمارت میں طالبات اور اساتذہ کی سہولت کے لیے تمام فرنیچر اور آلات مہیہ کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایجوکیشن کمپلیکس طالبات اور اساتذہ کے لیے جدید ترقی کاسنگِ میل ثابت ہو گا اور ہدایت کی کہ تمام سہولیات سے ہر ممکن فائدہ ا ٹھایاجائے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سمینہ امین قادر نے کسلٹنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔پراجکٹ ڈایکٹر جناب غلام مجتبیٖ نے اس کمپلیکس کی جدید سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔