یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملائیشیا کے درمیان لیٹر آف کیلابوریشن پر دستخط

پیر 16 جنوری 2017 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملائیشیا کے درمیان لیٹر آف کیلابوریشن (LoC)پر گزشتہ روزدستخط ہوئے۔معاہدہ کا مقصد انجینئرنگ کے شعبہ میں ایک دوسرے کے ماہرین اورتحقیق کا تبادلہ خیال ہے۔ معاہدے پر ڈاکٹر محمد ناصر بن تمیم،ڈپٹی ڈین ORICاور پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلر یوای ٹی پشاور نے دستخط کئے۔

پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس معاہدے سے دونوں یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران اور محققین کو ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں دونوں یونیورسٹیوں نے تحقیق و ترقی اور سٹوڈنٹس ایکسچینج کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے اور خصوصاً مکینیکل انجینئرنگ کے شعبہ میں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد ناصر بن تمیم،ڈپٹی ڈین ORIC نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملائیشیا تحقیق کو یقینی بنانے کیلئے خطے میں معروف یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون پر یقین رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا 300سے زائد پاکستانی سکالرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملائیشیا میںپڑھ رہے ہیں بطور اساتذہ بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پشاور اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملائیشیا کے درمیان اس معاہدے سے انجینئرنگ کے شعبوں میں تحقیق کیلئے راہ ہموار ہوگی۔ڈاکٹر عدیل خٹک، فیکلٹی ممبر ، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملائیشیا ، پروفیسر ڈاکٹر نور محمد ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹر خطر اعظم ، رجسٹرار یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹر محمد نعیم خان، چئیرمین مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ،، ڈاکٹر ڈاکٹر سعید گل، ڈائیریکٹرORIC، اور ڈاکٹر محمد عالمزیب خان، منیجرORIC بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :