پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی معاون ارباب مجیب الرحمان اے این پی میں شامل

پیر 16 جنوری 2017 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی معاون سیکرٹری ارباب مجیب الرحمان 3فروری کو تہکال میں ایک بڑے جلسہ عام میں اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ، اس سلسلے میں ارباب مجیب الرحمان نے گزشتہ روز ولی باغ چارسدہ میں اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اسفندیار ولی خان نے ارباب مجیب الرحمان کو مبارکباد پیش کی ، انہوں نے ان کی شمولیت کو پارٹی کیلئے نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ سیاسی شخصیات کی پارٹی میں جوق در جوق شمولیت اے این پی کی کامیاب پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :