ایف بی آر کے چیئرمین کا ایس ای سی پی کا دورہ،الوداعی تقریب میں شرکت
پیر 16 جنوری 2017 21:09
(جاری ہے)
اسی طرح غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے حوالے سے پانچ فی صد ٹیکس کی رعایت اور سکوک ٹیکس کے سلسلے میں ایس ای سی پی کی تجاویز مان لی گئی۔
اسی طرح اسلامی مالیات اور شریعہ کے مطابق مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کی گئیں۔ اُنہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان دو اداروں میں باہمی تعاون اسی طرح بڑھتا رہیگا۔ایف بی آر کے چیئرمین نے کہا کہ پچھلے سال کی دوران ٹیکس کی مالیت میںپچیس فیصد اضافہ ہوا۔آنے والے بجٹ کی بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ٹیکس کی اہداف بھی حاصل کر لئے جائیں گے اور اس بارے میں بجٹ تجاویز کے حوالے سے ایس ای سی پی اور ایف بی آر آپس میں مشاورت جاری رکھیں گے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے بجٹ تک براہ راست ٹیکسوں کی شرح ستر فیصدکرنے میں کامیابی حاصل ہو گی۔ایف بی آر کے چیئرمین نے یہ بھی بتایاکہ کئی شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں جن کی تفصیل کے بارے میں عوام الناس کو جلد آگاہ کیا جائے گااور یہ اصلاحات ملکی معیشت کو مستحکم بنائیں گی۔اس سے قبل ایس ای سی پی کی چیئرمین جناب ظفر حجازی نے نثار محمد خان کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں بے داغ ملازمت مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ملازمت کے عرصے کے دوران ایس ای سی پی اور ایف بی آر میں تعاون بڑھا،ٹیکس کے کئی اقدامات کے سلسلے میں معاہدے ہوئے اور ٹیکس میں رعایت کی بدولت پچھلے تین ماہ میں میوچل فنڈ ز کی سرمایہ کاری میں پچیس بلین کا اضافہ ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.