پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سکھر شہری اتحادکے زیر اہتمام شدید احتجاج

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا علامتی جنازہ بنا کر گدھا گاڑے پر رکھ کر شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرایا گیا‘وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف فلگ شگاف نعرے بازی

پیر 16 جنوری 2017 21:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر شہری اتحادضلع سکھر کی جانب سے شہریوں کی بری تعداد نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا علامتی جنازہ بنا کر گدھا گاڑے پر لادھ کر شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرایا گیااور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف فلگ شگاف نعرے بازی کی گئی مظاہرے کی قیادت شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، سماجی رہنما اشفاق بھٹی و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں تو ناکام ہو چکی ہے اب اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر رہی ہے جو عوام کیساتھ ظلم ہے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہو گا مہنگائی کے باعث لوگ دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے پریشان ہیں اب پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ان سے دو وقت کی روٹی بھی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان حال ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے کوشش کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لیکر عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :