سکھراورگرد نواح میں شدید دھند ‘وقفہ وقفہ سے ہونی والی موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ تھم گیا

پیر 16 جنوری 2017 21:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) سکھراور اسکے گرد نواح میں پیر کے روز شدید دھند رہی اور تین روز سے وقفہ وقفہ سے ہونی والی موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے اور ابرآلود موسم کے بعد دھوپ نکل آئی ہے تاہم سردد ہوائوں کا سلسلہ برقرار ہے نساسک کی جانب سے بارش کی وجہ سے جمع ہونے والا پانی اور کیچڑ کو نکالنے کیلئے اقدام کئے جا رہے ہیں جبکہ گرد نواح کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہے ۔

متعلقہ عنوان :